کے پی کے کے علاقے ملک دین خیل میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، دھماکے میں صوبیدار سمیت 4 اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حالیہ دنوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز ہر طرف سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔ مارچ میں بلوچستان ،کے پی کے اور سندھ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
