خاران کے علاقے مشرقی بائی پاس کُلان میں سحری کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ظفر ولد صالی کے گھر کے اندر گُھس کر اندھا دُن فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں خاران کے رہائشی ماسٹر احمد دُرکزئی نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔
نعش اور زخمی خاتون کو ابتدائی علاج اور ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیاگیا ہے۔
فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
ادھر سبی میں تیز رفتار ی کے باعث ٹرک الٹنے سے2بچےہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
لیویز ذرائع کے مطابق سبی کے علا قے بائی پاس لمجی کے مقام پر کوئٹہ جانے والا خانہ بدوشوں کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 بچے ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17افراد زخمی ہو گئیں ۔
مقامی انتظامیہ نے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
