خاران: پاکستانی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری، ایک اور شخص لاپتہ



خاران شہر و گردونواح میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔


گزشتہ روز فورسز نے کلّان کے علاقے میں آپریشن کے دوران بیبگر بلوچ نامی ایک شخص کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔


علاقائی ذرائع کے مطابق بیبرگ بلوچ ولد حفیظ اللہ رند خاران کبدانی محلہ کے رہائشی ہیں جوکہ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار رہ چکے ہیں۔


آپ کو علم ہے بیبرگ بلوچ کو دس سال پہلے خاران ڈیری فارم محلے کا ریاشی شہید عرفان رشید کے ہمراہ پاکستانی فورسز نے اغواء کیا تھا جسکے بعد عرفان رشید کی مسخ شدہ لاش پھینکی گئی تھی جبکہ بیبرگ بلوچ کو کچھ عرصہ بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post