تربت بدھ کی شام بی ایریا کلاتک میں نامعلوم افراد نے قمبر پٹھان سکنہ ڈگاری کھن کی گاڑی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی ،جس سے کمبر کی بیوی موقع پر گولیاں لگنے سے ھلاک ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے قمبر پٹھان خود محفوظ رہے ہیں۔
دریں اثناء چمن خوشی محمد روڈ پر پرچوں دکاندار میش کمار پر دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔
واقع کے بعد لوگوں میں خوف وحراس اس وقت پھیل گیا جب واقع کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس وقوعہ پر پہنچنے سے قاصر رہا۔
