بدنام زمانہ قاتل عبدالرحمن کھیتران ، کے بیٹے نے اپنے زخمی ہونے کے بارے خبر جاری کردی



بارکھان : انعام کھیتران بدنام زمانہ عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے نے سوشل میڈیا میں جاری خبر کے حوالے سے کہاہے کہ یہ خبر ایک بار پھر گردش کر رہی ہے جوکہ غلط ہے ، ہم بھائی سلامت ہیں ،ہم پر حملہ نہیں ہواہے ۔ 


آپ کو علم ہے انعام کے والد عبدالرحمن  کھیتران پر  آزادی پسند بلوچ سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے الزام لگایا جاتاہے کہ وہ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے پالے ہوئے وحشی ایجنٹ  ہیں۔  جنھیں علاقہ میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کا سرغنہ چنا گیاہے  ، یہی وجہ ہے وہ سرکاری طاقت کے نشے میں دھت رہ کر بلوچ ، پشتون ، اور سندھیوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں ۔ 


جس کی حالیہ تازہ مثال امیراں بی بی کھیتران  نامی خاتون اور خان محمد مری کے دو نوجوان بیٹوں کا قتل ہے ۔ جنھیں سالوں نجی جیل میں رکھ کر پچھلے مہینے  میں  قتل کردیا گیا ۔


 سول سوسائٹی بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جب نعشیں برآمد  ہونے کے بعد  شال ریڈ زون میں تینوں نعشیں رکھ کر  احتجاج کیا ، تو کھٹ پتلی بلوچستان حکومت مجبور ہوکر کھیتران کو  دکھاوے کیلے گرفتار کرلیا ، مگر دس دن بعد انھیں کھٹ پتلی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post