کوئٹہ شہید ندیم کی بیوہ ماحل بلوچ کو بچوں
سمیت پاکستانی فوج نے سیٹلائیٹ ٹاؤن نزد بلوچستان یونیورسٹی سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ، جہاں رات بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بچوں کو صبح رہا کردیا گیا ، مگر ماحل بلوچ ابھی تک فوج کے حراست میں ہے۔
شہید ندیم بلوچ کی بیوہ ماحل بلوچ نامی مذکورہ خاتون بلوچستان میں سرگرم انسان حقوق کی کارکن اور ایچ آر سی بی کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ کی بہو ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حراست میں لینے کے وقت فورسز نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل کوئٹہ سے فورسز نے رحیم زہری اور اسکی ماں اور اہلیہ کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ۔
خواتین کی جبری گمشدگی پر بلوچ حلقے میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، زہری خاندان کے جبری گمشدگی پر بلوچستان بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے آج ایک اور خاتون کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔