تربت مچھلی مارکیٹ میں پولیس پارٹی ایگل پر دستی بم حملہ

 

کیچ  کے مرکزی شھر تربت  پرانا مچھلی مارکیٹ میں فورسز چوکی یا پولیس ایگل کی گشتی

 پارٹی پر نامعلوم  سمت سے   دستی بم پھینکا گیا  جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ 


بتایا جارہاہے کہ پولیس ایگل اسکوائڈ کے عبداللہ نامی  کارندہ زخمی ہوا ہے جبکہ فورسز   کو جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ 


پولیس ایگل اسکوائڈ بار ے سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکوائڈ بھی کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کی طرح پاکستانی  فوج  خفیہ ایجنسیوں  اور فورسز  کی مدد کیلے تشکیل دے دیا گیا ہے ، جوکہ عام شہریوں کی گمشدگی اور انھیں حراساں کرنے میں پیش پیش رہتاہے ۔ 

اس میں کارندے مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے جتھوں سے بھرتی کی جاتی ہیں ۔ 


 آخری اطلاع تک کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post