ڈھاڈر حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک کردیئے- بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے سبی کے علاقے ڈھاڈر، سوران میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے چوکیوں کو گذشتہ شب ایک حملے میں نشانہ بنایا۔


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے راکٹ و دیگر خودکار ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا، مورچے کے اندر راکٹ گرنے سے دشمن کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بیس منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن کو شدید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


ترجمان نے کہاکہ حملے کے بعد دشمن فوج نے مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے داغے تاہم سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے۔


انھوں نےکہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post