تربت فورسز عوام سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، دونوں نوعمر طالب علم مظاہرین کے حوالے ، دھرنا ختم سی پیک چوتھے روز کھل گیا

 



تربت کے علاقے سامی عمری کہن سے  فورسز ہاتھوں لاپتہ دونوں طالب علم دسویں جماعت کے طارق بشیر اور جماعت نہم کے بدیر حبیب کو فورسز نے بلآخر عوامی دبا و میں آکر منظر عام پر لاکر خاندان کے حوالے کردیا ، اور پچھلے چار روز سے بند سی پیک کو ٹریفک کیلے کھول دیا ۔

خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ  دونوں لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔ جس کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا پر امن طریقے سے ختم کردیاہے ۔

آپ کو معلوم ہے  رواں ماہ اٹھارہ دسمبر کو فورسز نے کیچ کے علاقے سامی عمری کہن سے دونوں کم عمر طالب علموں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔

جس کے بعد علاقہ مکینوں اور لواحقین نے مذکورہ طالب علموں کی جبری گمشدگی کے خلاف مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا تھا-

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دونوں بچوں   کو رہا کیا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو قانون  کے تحت انہیں حراست میں لیکر عدالت میں پیش کیا جائے اور باقاعدہ کیس چلائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post