کیچ دشت سیاھجی کے جنوبی علاقوں، کنڈاسول، سیاھجی ندی، لکی ندی، شیر کُمب، ھزار مچّی، کانیگانی ندی ، سورو ندی سمیت
دیگر مقامات کے پہاڑی ندی نالے بھی فوجی محاصرے میں رہے ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق اتوار کے روز بھی جنگ ہیلی کاپٹروں نے دن بھر گشت کی تیر برسائے اس علاقہ میں موجود فورسز کیلے مزید فوجی سازوسامان اور اشیاء خورنوش بھی پہنچا تے رہے ۔
جبکہ دوسری جانب جاسوسی جہاز وں اور ڈرونز کی گشت بھی دن رات جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ مزکورہ پہاڑوں میں دن رات مارٹر گولے برسائے جارہے ہیں ۔ اور فورسزدشت کی جانب سے بھی سیاھجی ندی سمیت دیگر چھوٹے بڑے نالوں میں بھی آپریشن کر رہے ہیں ۔