تربت سامی کے علاقہ حومری کہن کے مقام پر ایم 8 شاہراہ (سی پیک روڈ)بلاک کرنے والی خواتین اور انتظامیہ کے درمیان رات کو ہونے والے مزاکرات کا چوتھا دور بھی ناکا ہوگیا ۔
24گھنثے سے تربت، سی پیک روڈ بند ہے ، مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ احتجاجی خواتین نے رات روڈ پر گزاری،
دوسری جانب قریبی دوکانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔
آپ کو علم ہے اتوار کی شب پاکستانی فورسز نے نو عمر دو طالب علموں کو جبری لاپتہ کردیاتھا ۔