مغربی اور مشرقی بلوچستان کے درمیانی علاقے زامران کوہ سھر اور دراب کے درمیان گاڑی اور موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگاکر ایرانی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
ایرانی حکومتی خبر رساں ایجنسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد گودرزی، رحیم بخش پرکی، حمید رضا عابدی اور محمود نیکخواه زاده کے ناموں سے ہوئے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ حملہ آور پاکستانی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے اور حملے کے بعد واپس سرحد پار چلے گئے۔