بلوچ قوم دوست اور آزادی پسند رہنما قادر مری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بولان آپریشن میں بلوچ خواتین اور معصوم بچوں کو گرفتار کرنا عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عورتوں کی تحفظ کیلے عالمی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے بلوچ خواتین کے رہائی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
قادر مری نے کہا کہ وہ تمام ممالک جو پاکستانی فوج کو معاشی امداد فراہم کر رہے ہیں وہ اپنے اس اقدام پر نظر ثانی کریں کیونکہ پاکستانی فوج اس امداد کو براہ راست بلوچستان میں بلوچ نسل کشی میں استعمال کر رہا ہے۔