خضدار: کاونٹرٹررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی بدنام زمانہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں دعوی کیا ہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے لئے اسلحے اور گولہ بارود کی ترسیل کرنے والا مبینہ رکن کے قلات میں کسی کارروائی کی غرض سے موجود گی کی اطلاع پر ، کاروائی کرتے ہوئے قلات کے علاقے منگچر میں دلبند جوہان کے مقام سے ولی اللہ لہڑی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سی 4 دھماکہ خیز مواد، 5 میٹر پرائما کارڈ، 2 الیکٹرک ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے ۔
ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں قمبر اور مہراب کو اس سال دو مرتبہ اسلحہ و دھماکہ خیز مواد پہنچایا دیا تھا ، جو سٹی تھانہ قلات اور مڈ وے ہوٹل قلات میں دستی بم حملوں میں استعمال کئے گئے ۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں مقدمہ درج کر کے اس کے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتار کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔