بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز صبح نو بجے کے وقت کیچ کے علاقے کولواہ میں بَل کے مقام پر قابض فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر پہلے سے مورچہ زن سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر خودکارہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔
جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔