بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارا 16 اکتوبر بروز اتوار کو ہونے والا پروگرام کچھ نا مناسب وجوہات کی بناء پر کینسل کیا گیا ہے۔ ہم اس بات کو علی الاعلان واضع کروانا چاہتے ہیں کہ جو ہمارے پروگرام کے اغراض و مقاصد تھے جن میں ہمارے کام کا مکمل رپورٹ دینا اور قوم کو اس بات کی مکمل یقین دہانی کروایا تھا کہ ان کے دیے گئے امانتوں کو ہم نے مستحق سیلاب زدگان تک پہنچایا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا اور اس مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ان اداروں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے کام کرنے کے طریقے کو سراہتے ہوئے ہم پر اعتماد کیا اور ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
