سوات میں فوج اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ جعلی مقابلہ، باپ، بیٹا ھلاک

سوات: سوات کے علاقے انگرو ڈھیرئی میں مالاکنڈ ریجن کے کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ جعلی کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے کو قتل کر دیا ۔
سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن کے مطابق مارے جانے والے شدت پسند سوات کے علاقے انگرو ڈھیرئی کے ایک مکان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی، چھاپے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شدت پسند علی سید اور اس کا بیٹا موقع پر ہی ھلاک ہوگئے ـ دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے مذکورہ واقعہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی صبح ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات کے مینگورہ بائی پاس پر فوج نے اس پاداش میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر باپ بیٹے کو شہید کیا کہ گویا وہ طالبان کے سہولت کار ہیں ـ طالبان ترجمان نے واضح کیا کہ مذکورہ افراد کا تعلق نہ تو تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور نہ ہی یہ ہمارے سہولت کار رہے ہیں ـ محمد خراسانی نے مزید کہا کہ اسی طرح لکی مروت میں بھی ان کے سہولت کاروں کی آڑ میں گھروں پر دھاوا بول کر فوج نے چار گھر مسمار کئےاور ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے ہیں ـ ایک مقامی صحافی نے بھی مذکورہ مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ان افراد کو مالی لین دین کے بنیاد پر قتل کرکے دھشتگرد ظاہر کر دیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post