تربت میں فورسز پر دستی بم حملہ ، جبکہ مسلح افراد نے ایف ڈبلیو او کی مشینری کو آگ لگادی

تربت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے تربت میں پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ دریں اثناء کیچ کے علاقے دشت میں پیرانی بست کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایف ڈبلیو او کے گاڑیوں اور مشینری پر حملہ کرکے سارے مشینری جلا کر فرار ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ تعمیری کمپنی پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں روڈ بنانے میں مصروف تھے۔ ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post