مستونگ. شال میں پولیس کی منشیات کے اڈوں پر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کاروائی کے بعد منشیات کے عادی افراد نے مستونگ کا رخ کر لیا ضلع مستونگ میں منشیات کے اڈے ایک بار پھر سے آباد ہونے لگے۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے منشیات کے اڈوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں اور اڈوں کا قلع قمع کرنے اور منشیات کے عادی افراد کو مستونگ میں داخلے سے روکنے کےلئے ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی چیکنگ سخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائےاور گاڑی مالکان کو نشئی افراد کو نہ لانے کا پابند کریں۔
مستونگ مسافر بردار گاڑی مالکان کو نشے کے عادی افراد کو سوار نہ کرنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے ہدایات جاری کردیئے ۔ اعلامیہ مطابق شال روٹ پر چلنے والی تمام مسافر بردار گاڑیوں، ویگن، بسوں و دیگر تمام گاڑی مالکان و ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں نشے کے عادی افراد کو سوار کرنے اور شال سے مستونگ لانے و لےجانے سے گریز کریں اگر کسی بھی گاڑی میں نشے کے عادی افراد سوار پائے گئے تو اس گاڑی اور عملے کو گرفتار کیا جائے گا اور انسداد منشیات ایکٹ کے تحت انکے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخی کیلئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو لکھاجائےگا۔
