وڈھ ،رکھنی : مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ رکھنی کے علاقے یفلور مل کے قریب گزشتہ روز دبہ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی کمال خان اور اختر جان جاں ھلاک ہوگئے ، جب وہ اپنے گھر جارہے تھے ۔ تاہم دونوں کے قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
وڈھ کلی صالح محمد روڈ پر باراتیوں پ فائرنگ سے گورنمنٹ انٹر کالج وڈھ کے طالب علم نوجوان یاسر احمد موقع پر ھلاک جبکہ عنایت اللہ نامی شخص شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ نعش اور زخمی کو وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بعد ازاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جبکہ نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ہے ، جس سے 12سالہ لڑکی جان کی بازی ھار گئی ہیں ۔
علاقے کے مکینوں کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وباء نے خوفناک شکل اختیار کیاہے اب تک سینکڑوں افراد اس وباء کاشکار ہیں ۔ مذکورہ علاقے میں صحت سہولیات اور ملازمین کافقدان ہے۔
