بی ایس او اوتھل زون کےساتھیوں کی مخلصانہ جدوجہد قابل تعریف ہے۔ بی ایس او

اوتھل:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او اوتھل زون کی جانب سے مرکزی ساتھیوں کی اعزاز میں سرکل مگسی ہاسٹل میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبران صمد بلوچ اور ڈاکٹر مقبول بلوچ جبکہ اعزازی مہمان شال زون کے زونل ڈپٹی آرگنائزر عاطف رودینی بلوچ تھے، اجلاس زونل صدر عدنان بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے بعد لیڈ آف کرتے ہوئے زونل نائب صدر شعیب بلوچ نے مہمانوں کو لوامز یونیورسٹی میں تعلیمی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارش کی حالیہ تباہ کاریوں کی وجہ سے لسبیلہ سمیت دیگر کئی اضلاع سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سرمایہ دارانہ نظام نے ہمیشہ سے غریب عوام کا حق نت نئے طریقوں سے لوٹا ہے جس کا واضح ثبوت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کا باعث ہے۔ یہ مشکلات اور پریشانی محض دو وقت کی روٹی کمانے والا غریب عوام کے نصیب میں لکھا گیا ہے لیکن جو ایلیئٹ کلاس کا طبقہ ہے وہ بلا خوف خطر اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے غریبوں کے کندھوں کا استعمال کرتا ہے۔ حاکم وقت موثر ترین انداز میں ریلیف دینے کے بجائے دنیا کے سامنے بھکاریوں کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ان سخت معاشی حالات میں یونیورسٹی کی جانب سے سیمسٹر و ایڈمیشن فیس میں ہوشربا اضافے نے طلبہ کو ذہنی طور پر اذیت میں مبتلا کیا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں بی ایس او کی جانب سے فعال کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ گزشتہ نصف صدی سے بلوچستان کی تعلیمی اداروں میں کیڈر سازی کے عمل کو تقویت دیتے ہوئے تمام شعبہ جات میں لیڈران پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت کے اعتبار سے سماج میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ک جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے ہمیں اپنے حقوق کی جنگ بندوق و تلوار کے بجائے علم و شعور کی طاقت سے لیس ہو کر لڑنا ہے کیونکہ آج بلوچستان سمیت دنیا کی سیاست کا رخ تبدیلی ہو چکا ہے، ہمیں تبدیلی سے ہمکنار ہوتے ہوئے تمام تر چیلنجز کو قبول کرنا ہوگا۔ بی ایس اوکے نوجوان اپنے اندر تبدیلی کی صلاحیت پیدا کرے۔ بی ایس او کا کردار بلوچستان سمیت اس خطے کی سیاسی منظر نامے میں بہت بڑا کردار رہا ہے، بی ایس او کے دوستوں کو عہد کرنا ہوگا کہ اپنی دھرتی کے لیے جد وجہد کرنا ہوگا.مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی سمت راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل، شہید چیرمین منظور بلوچ اور دیگر شہداء کی فکری و شعوری جدوجہد اور طرز سیاست اپنانا ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوتھل زون کے ساتھیوں کی مخلصانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں نے ہمیشہ بلوچ اور بلوچستان کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جس کی وجہ سے حالیہ تعلیمی بحرانوں پر اوتھل زون کے ساتھیوں کی دوراندیشانہ پالیسیوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کی مشکلات میں ایک قدم پیچھے نہیں رہے بلکہ قلم و کتاب کی طاقت سے لسبیلہ یونیورسٹی اور ضلع لسبیلہ کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی روایات کو برقرار رکھا ہے۔ آخر میں تمام دوستوں نے بی ایس او کے بیرک کے سائے تلے اپنی بلوچ قوم اور بلوچستان کیلئے جدوجہد کرنے کی عزم کا اعادہ کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post