گچک سے باپ دو بیٹوں سمیت سیکورٹی فورسز ہاتھوں لاپتہ

پنجگور ( اسٹاف رپورٹرز سے ) تحصیل گچک کے علاقے سیاہ دمب سے آج اعلی الصبح سیکور ٹی فورسز نے چھاپہ مار کر باپ کو دو بیٹوں سمیت حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ جن کا شناخت حاصل خان ولد گہرام نورمحمد ولد حاصل اور سائیں ولدحاصل کے نام سے ھوا ہے۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گچک کے مختلف محلے گزشتہ دن چھب کے مقام پر فورسز پر بارودی سرنگ کے دھماکہ بعد سیکورٹی فورسز کے محاصر ے میں ہیں ۔ آپ کو علم ہے بارودی سرنگ کے دھماکہ میں فورسز کے دو مخبر جوکہ موٹرسائیکل پر سوار تھے اور راستہ کلیئر کر رہے تھے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ جس کی ذمہداری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان ترجمان جینئد بلوچ نے قبول کیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post