شال میں منشیات فروشوں پولیس مابین جھڑپ آٹھ افرا ہلاک۔ پولیس ذرائع

    شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال سرکلر روڈ سٹی نالہ میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جہاں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ مبینہ منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔ جبکہ سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی منشیات کے اڈےگرا دیے گئے۔ یہ بات شال پولیس ذرائع نے بتائی ہے ۔   ذرائع کا بتانا ہے کہ منشیات فروشوں کے اڈے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے . تاہم آزاد ذرائع سے اب تک پولیس کے دعوی بابت بیان سامنے نہیں آیا ہے ، آیا یہ حقیقی پولیس مقابلہ تھا یا حسب روایت پولیس جھوٹ بول رہاہے ۔ پولیس کے دعوی کو سچ اسلئے بھی نہیں مانا جارہاہے کہ کیوں کہ اگر واقعیتا جھڑپ ہوئی ہے تو پولیس کا کوئی اہلکار زخمی یا ھلاک کیسے نہیں ہوا ۔ ؟

Post a Comment

Previous Post Next Post