کیچ تربت داز ن میں فورسز نے چھاپہ مار کر شہزاد ولد طارق نامی نوجوان کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں آٹھ سالہ بچی سیلابی پانی میں ڈوب کر ھلاک ہوگئیں۔
بتایا جارہاہے کہ نصیر آباد علاقوں مگسی، شاخ بابا کوٹ، لہڑی، منجھو شوری اور کوٹ پلیانی میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔شہریوں کے مطابق گرمی میں بچے ملیریا سمیت دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں
