افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں ایک تعلیمی مرکز میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں واقع تعلیمی ادارے میں دھماکا ہوا جس میں 20 افراد ھلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے مرکز کے عہدیداروں نے کہا کہ طلباء یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے، اس علاقے میں رہنے والے اکثریت ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھتی ہیں، جنہیں ماضی کے حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اہداف پر حملہ کرنا دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ثابت کرتا ہے۔