چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دالبندین کے علاقے آمین آباد کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ جسے لیویز فورس نے تحویل میں لیکر شناخت کے لئے پرنس فہد ہسپتال میں رکھ دی ہے ۔
زیارت سے اطلاع ہے کہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان شہباز خان ولد محمد اکبر ھلاک ہواہے ۔
نعش زیارت سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
دریں اثناء وڈھ سنگری سے اطلاع ہے کہ ٹماٹر سے لوڈ مزدا ٹرک الٹ گئی ہے ،تاہم ڈرائیو اور کلینر محفوظ رہے ہیں ۔
