خاران( اسٹاف رپورٹرز سے ) خاران میں گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گمشدگی کے بعد شہید ہونے والے حاجی ثناء اللہ کے دونوں فرزندوں کی نماز جناز آج خاران قبرستان میں ادا کی گئی اور انہیں عوام کی کثیر تعداد کی موجودگی میں سپردِ خاک کیا گیا۔
علاوہ ازیں ان کے ورثاء نے پریس کانفرنس دوران واقع بابت تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2 اگست کو خاران جنگل روڈ پر واقع ان کے گھر پر رات 3 سے 4 بجے کے درمیان فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مارا ۔
اس دوران فورسز نے خواتین و بچوں پر تشدد علاوہ فائرنگ کرکے عمران اور عامر کو شدید زخمی کرنے بعد دونوں زخمی بھائیوں کو ان کے اور بھائی عرفان کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیئے ۔
اس کے اگلے روز سوموار کے دن ریاستی فورسز نے بربریت کے بعد عامر اور عمران کو زخمی حالت لاوارثوں کی طرح ہسپتال کوئٹہ کے سامنے پھینک دیا ، جہاں وہ زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے یکے بعد دیگرے شہید ہوگئے ۔
جبکہ تیسرا بھائی عرفان اب تک لاپتہ ہے ۔
