کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے ) کیچ تمپ ایکسچینج کے قریب واقع پاکستانی فورسز کے قائم چوکی پر مغرب کے وقت دستی بم حملہ کیا گیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹا ۔ جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ۔
علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ دستی بم حملہ کے بعد فورسز نے سول آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کرنا شروع کردیئے جو رات گئے جاری رہے ۔
آخری اطلاع تک کسی بھی آزادی پسند مسلح تنظیم نے بم حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔