شال (نامہ نگار ) شال سانحہ زیارت ، ہرنائی فوج کی جعلی مقابلے میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے قتل خلاف ریڈ زون وزیر اعلی بلوچستان اور گورنر بلوچستان کے گھر وں کے سامنے جاری ،شہدا کے لواحقین ، وائس فار مسئنگ پرسنز( وی بی ایم پی ) ، بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او )، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پچار ( بی ایس او ،پجار)،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی ( این ڈی پی )اور بلوچ وومین فورم( بی ڈبلیو ایف ) کی جانب سے مشترکہ لگائے گئے احتجاجی کیمپ اور دھرنے میں آج منگل کے روز کوئٹہ سے جبری لاپتہ گل محمد مری کے لواحقین نے شرکت کی۔
دھرنے دوران لواحقین کا کہناتھا کہ حکومتی نمائندے کی طرف سے کل تمام جبری لاپتہ افرادکے لواحقین سے انکے لاپتہ افراد کے متعلق معلومات لیے گئے ، لیکن اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے، اور نہ ہی اب تک کسی حکومتی نمائندے نے ان سے ملاقات کیا ہے
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ مائیں اور بہنیں بےیار ومددگار انصاف کے حصول کیلئے پچھلے گیارہ دنوں سے منتظر بیٹھی ہوئی ہیں۔