کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو دو لاکھ بچوں کو زبردستی اٹھا کر روس لے گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو اغوا کرنا ہی نہیں بلکہ اپنے وطن سے دور کرنا بھی ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا۔ تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دیں گے کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جا سکتا، اس کے عوام خود سپردگی نہیں کریں گے اور یوکرینی بچے قابضین کی جائیداد نہیں بنیں گے۔
Share this: