ضلع آواران: جھاؤ میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں گولیوں سے چھلنی ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت رحمدل ولد بارو کے نام سے ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے قتل ہونے والے رحمدل ولد بارو کی لاش کو آج پیر کی صبح جھاؤ کے غریب آباد میں قائم آبی ڈیم میں برآمدگیااور بعد ازاں انتظامیہ نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکرسول ہسپتا ل کیمپ جھاؤ میں منتقل کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے سنگر کو بتایاکہ رحمدل نامی شخص کوتحصیل جھاؤ کے علاقے واجہ باغ سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پرواقع کیلکوری میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔ مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ 4اپریل 2017 میں اسی خاندان کے تین افراد جن میں بائیان ولد لعلو، پیرجان ولد بائیان اور کمسن قمبر کو رات کی تاریکی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں گھر میں گھس کر قتل کیاتھا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ جھاؤ میں یہ اپنی نوعیت کا نہ پہلا واقع ہے اور نہ ہی آخری ہے۔ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی رحم وکرم پر لوگوں کی جان و مال محفوظ ہے نہ عزت، جہاں چوری ڈکیتی اور منشیات عام ہے لیکن انتظامیہ بے بس

Post a Comment

Previous Post Next Post