کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کراچی میں بحریہ ٹاؤن، ائیرپورٹ اور ملیر کے اطراف تیز بارش ہوئی جبکہ سعدی ٹاؤن اور گلشن حدید میں بھی کالے بادل چھاگئے۔ اس کے علاوہ سہراب گوٹھ، سبزی منڈی اور سپر ہائی وے کے اطراف میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔ گلستان جوہر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال مغرب میں بادل موجود ہیں۔جب کہ لیمارکیٹ صرافہ بازار کھارادر میں۔ طوفانی بارش۔ جاری جو کہ آدھا گھنٹہ سے زارجاری۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہوا 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی جس کے بعد مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post