میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں مسلح افراد نے پولیس اور فوجیوں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دس مشتبہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وسطی میکسیکو میں پولیس، فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دس مسلح افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔میکسیکو سٹی کی سرحد سے متصل ریاست میکسیکو کے استغاثہ نے بتایا کہ اس فائرنگ میں تین جاسوس بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت بہتر ہے، ان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔فائرنگ کا واقعہ میکسیکو سٹی سے (130کلومیٹر)جنوب مغرب میں ٹیکسکا لٹلان قصبے میں اس وقت پیش آیا جب مشتبہ افراد نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی
