چاغی (نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے ضلع چاغی میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے تحصیل چاگئے کلی ملک محمد خان ڑلو میں ایک خاتون اور پیر جان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔ ڈاکٹر عبد الباسط نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا، تاہم اس حوالے سے لیویز فورس قتل کی تحقیقات کررہی ہے
