بلوچستان کے سی پیک حب کہلانے والے ساحلی شہر گوادر میں پانی بحران کیخلاف علاقہ مکینوں نے کوسٹل ہائی پر دھرنا دیکرروڈ کو مکمل بند کردیا ہے۔
یہ دھرنا گوادر کے دربیلا قصبہ کے علاقہ مکینوں نے کی جانب سے دی گئی ہے۔
دربیلا کے علاقہ مکینوں نے گوادر کے نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیکر ٹریفک کی روانی معطل کردیہے۔
دونوں طرف آنے جانے والی سینکڑوں گاڑیاں کھڑی کردی گئیں۔
مظاہرین انتظامیہ سے علاقے میں جاری پانی کے بحران کے خاتمے اور فراہمی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
واضع رہے کہ پاکستانی حکام سی پیک، پورٹ اور دیگرمیگا پروجیکٹس کے نام پر اقوام عالم کو گمراہ کرکے گوادر کو ایک ترقی یافتہ شہرقراردیتے آرہے ہیں لیکن حقیقت ا سکے برعکس ہے۔جہاں کے لوگ زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں