مقبوضہ بلوچستان
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روزہ دورے پر سی پیک کے حب کہلانے والے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچنے پرعوامی حلقوں کی جانب سے احتجاجاً مزاحمتی استقبالی ریلی و دھرنا دیا گیا۔
حق دو تحریک کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمن اور حسین واڈیلہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئیجس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مزاحمتی استقبال کرنے کیلئے ریلی میں لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
ریلی و مظاہرین شرکا نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر دھرنے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گوادر کے رہائشی لاپتہ جنید ولد اللہ بخش کو پاکستانی فورسز نے دوران حراست قتل کردی ہے اور لاش بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی ہے۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے رہائشی جُنید بلوچ ولد اللہ بخش کو 12 اکتوبر 2012 کو اوتھل زیرو پوائنٹ سے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاپتہ جنید اللہ بخش جو پچھلے کئی سالوں سے لاپتہ ہیں انہیں دوران حراست قتل کرکے لاش بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک روزہ دورہ گوادر کے موقع پر بزنس سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد بلوچستان اور گوادر کے عوام سے ملاقات کرنا تھا۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے بلوچستان کیلئے رکھے گئے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے بلکہ آج کے دور میں جو تکالیف اور مسائل درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں نے مسائل بیان کیے، وعدوں کی تکمیل ہماری ذمے داری ہے۔ گوادر کی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے، جب تک گوادر میں بسنے والے اور بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل اور ضروریات ان تک نہیں پہنچتیں اور ان کو قلبی اطمینان نہیں ملتا تو باقی ترقیاتی کام بے معنی رہ جائیں گے۔ جہاں تک گوادر کا عظیم تر منصوبہ جس میں نہ صرف گوادر شہر، آس پاس کے علاقے اور بلوچستان کے میں ترقی لائے گا اور اس میں درپیش مسائل کو سنجیدگی سے حل نہ کرنے تک یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو کشتیوں کیلئے 2 ہزار انجن دینے کا اعلان کیا تھا وہ ترجیحی بنیادوں پر دیے جائیں گے۔ تین ماہ کے اندر گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے انجن فراہم کردیے جائیں گے۔ 100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا کام جلد مکمل کرلیں گے۔، چین نے گوادر کے شہریوں کیلئے 3700 سولر پلیٹس فراہم کیں، بجلی کی فراہمی کیلئے ایران پاکستان سے تعاون کیلئے آمادہ ہے۔ گوادر کو پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائنیں تبدیل کرنیکا کام بھی جلد شروع ہوگا، نئی پائپ لائن بچھا کر گوادر کو ستمبر میں پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ گوادر یونیورسٹی کیلئے فنڈ فراہم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گوادر میں اسپتال کی تعمیر کے منصوبے کو جلد مکمل کریں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین بااعتماد دوست ہے، چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں بھرپور مدد کی ہے۔ مشکل وقت میں چین نے اربوں روپے کے ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، تر کی، قطر اور کویت بھی ہمارے قریبی دوست ہیں۔ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ قرض لینے کے بجائے ہمیں صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں خود کفیل ہونا ہوگا۔
پاکستانی وزیراعظم نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس اسپتال کے درمیان گوادر میں بین الاقوامی معیار کے اسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیے