جانوروں پر تشدد کے ایک ظالمانہ واقعے میں برطانوی پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر ایک زندہ چوہا کھانے کا الزام ہے۔*
*خاتون نے نہ صرف چوہا کھایا بلکہ اس منظر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی لائیو سروس کے توسط سے دوسروں کو بھی دکھایا۔
چوہا کھانے کے بعد اس نے پانی پیا اور منشیات بھی لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعے نے سوشل میڈیا پرغم وغصے کی لہر دوڑا دی۔
لنکن شائر کانٹی کی پولیس نے برٹش رائل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف اینیملز کے تعاون سے خاتون کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون نے ایک چیلنج کے طور پر یہ حرکت کی تھی جس کے بعد اس نے کوکین کی ایک مقدارحاصل کی۔
اس کے بعد یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمہ کی عمر 39 سال ہے اوراسے جانوروں کے خلاف ظالمانہ حرکت کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ جو بھی ویڈیو آن لائن دیکھ رہا ہے وہ فیس بک کو اس کی اطلاع دیں۔اسے کلپ کے بارے میں اس وقت تک رابطہ نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا جب تک کہ اس واقعے کے بارے میں براہ راست معلومات نہ ہوں جو تحقیقات میں معاونت کر سکے۔