چاغی سمیت دالبندین شہر میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول مہنگا، عوام پریشان

دالبندین (نامہ نگار) چاغی سمیت دالبندین شہر میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول مہنگا ہونے لگا عوام سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق چاغی ضلع کی سرحدیں ہمسایہ ملک ایران سے جا ملتی ہیں جہاں پر لوگ اکثر و بیشتر اپنی گاڑیوں میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول استعمال کرتے ہیں ملک میں تیل کی حالیہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب دالبندین میں بھی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوکل ٹرانسپورٹ بلکہ اشیاءخورونوش کی قیمتیں بھی بڑھنے لگی ہیں ایرانی پیٹرول کی فی لٹر میں اچانک 100 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر 120 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے حالانکہ چند روز قبل ایرانی پیٹرول فی لٹر 130 روپے مقرر تھا اب 230 روپے بلکہ اس سے زیادہ کر دی گئی ہے علاقے میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تیل کمیٹی از خود نرخ مقرر کر کے قیمتیں بڑھا رہی ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے دوسری جانب تیل کی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں نے اپنی اپنی گاڑیاں گھروں میں کھڑی کر دی ہے جس سے بازار کی رونقیں بھی ماند پڑ گئیں دالبندین کے عوامی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں نظرثانی کرنے کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کرکے ذریعے تیل منڈی والوں کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ سرحدی علاقے کے عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف مل سکے

Post a Comment

Previous Post Next Post