ہرنائی کے علاقے پیر شیر میں قبائلی تصادم فائرنگ‘ خاتون جاں بحق

ہرنائی سپین تنگی کے علاقے پیر شیر میں قبائلی تصادم فائرنگ خاتون جاں بحق۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں پرانی رنجیش پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں خاتون گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی معتبرین وعلماءکرام اور بزرگوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ بند کی گئی ۔ لیویزفورس نے موقع پر لاش کو ضروری کارروائی کرنے کےلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

Post a Comment

Previous Post Next Post