بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی سلسلے میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کے دوران جھڑپیں ہوئی ہیں۔
آپریشن کا آغاز گذشتہ روز نرمک و گردنواح کے پہاڑی سلسلے میں کیا گیا۔ علاقے میں فورسز کے قافلوں کو دیکھا گیا جبکہ بعدازاں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔
خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ دنوں پنجگور میں ایک فوجی آپریشن کے دوران آئی ایس پی آر نے چھ بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس حوالے سے تاحال کسی تنظیم نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ و گردنواح میں فوجی آپریشن وقفے وقفے جاری رہیں جن میں مقامی افراد کو حراست میں لینے اور ان کے مال مویشی کو نقصان پہچانے کی خبریں موصول ہوئی۔
جبکہ نوشکی میں فوجی آپریشن کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو جنگجوں جانبحق ہوئے تھے۔ مذکورہ آپریشن میں ڈرون حملے کے بعد فوجی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا تھا۔