تمپ میں فورسز چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی این اے

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل شب دس بجے کے قریب کیچ کے علاقے تمپ پل آباد میں قابض فورسز چوکی پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کیا جو کہ چوکی کے اندر جاکر گرے۔ حملے کے نتیجے میں چوکی میں موجود قابض فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post