بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے ہدایت الرحمان کی جانب سے بلوچ بیٹی پر انگلی اُٹھانے کی مزمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ
بلوچ مرد و خواتین کی شادیاں پڑوسی اقوام میں ہوتی رہی ہیں شادی قومی و سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ نجی معاملہ ہے گودی بانڑی مینگل
کی شادی پر ہدایت الرحمان و دیگر کا انگلی اٹھانا انتہائی ناگوار بات ہے یہ بلوچ سماج پر پاکستانی گندی سیاسی کلچرکے اثر کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ خواتین کو لے کر ہدایت الرحمان کے کئی متظاد بیانیہ سامنے آنے کے ساتھ وہ اپنے ویڈیوز میں پاکستانی فوج کی دفاع میں سامنے آ رہے ہیں،وہی فوج جو آئے روز بلوچ خواتین کو اجتماعی اغوا اور جنسی تشدد کانشانہ بنارہی ہے
