آزادی پسند بلوچ رہنما ڈاکٹراللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے اخترمینگل کی صاحبزادی کی شادی ایک پنجابی خاندان میں کرانے کے نازیبابیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
سیاسی اختلافات اپنی جگہ،میں اختر مینگل کی صاحبزادی کے حوالے سے ملا و دیگرافرادکی باتوں کی مذمت کرتا ہوں۔وہ اکیلے نہیں،وہ بلوچ کی ننگ و ناموس ہے،ہربلوچ یاکسی بھی انسان کواپنی زندگی کے فیصلے کا اختیارہے۔میں ہر اس بات اور عمل کی مذمت کرتاہوں جو بلوچ سماج کی روایتوں کو توڑتا ہے.
واضع رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کے اس ویڈیوبیان کے ردعمل پر بی این پی مینگل کے صدر اختر مینگل کی صاحبزادی بانڑی مینگل نے بلوچ قوم کے نام ایک کھلا خط لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔جس میں انہوں نے مولانا کے اس عمل کو بچکانہ حرکت قرار دیا ۔
