ڈیرہ الہ یار،8ملزمان گرفتار 2خواتین بازیاب

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاون ایک ہفتے کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 8 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ایک ماہ کے دوران دو مغوی خواتین کو بھی بازیاب کروایا اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر شہر میں گشت بڑھا دیا گیا ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی کی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے ٹیم اہلکاروں طارق علی بہرانی، عبدالحفیظ گاجانی و دیگر کے ہمراہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں عمل میں لا کر مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 8 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ماہ کے دوران دو مغوی خواتین کو بھی بحفاظت بازیاب کروایا ہے ایس ایچ او عبدالروف جمالی کے مطابق اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس کے قابل افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں اور ساتھ ہی شہر میں گشت بھی بڑھا دیا گیا تاکہ پولیس متحرک رہے اور عوام سکون کی نیند سو سکیں انکا کہنا تھا کہ کم یاب وسائل کے باوجود پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران ٹیم کا حصہ ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں عبدالروف جمالی نے مزید کہا کہ شہر میں سماجی برائی کے اڈوں کا قلع قمع کرنا ناگزیر تھا کیونکہ سماجی برائی کے اڈوں سے ہی جرائم پنپتے ہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اپنے فرائض پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے

Post a Comment

Previous Post Next Post