صومالی فوج اور الشباب کے درمیان جھڑپیں، 47 جنگجو، 6 اہلکار ایک شہری ہلاک

موغا دیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کی فوج اور شدت پسند تنظیم الشباب کے درمیان کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں47جنگجو،چھ اہلکار اورایک شہری مارا گیاجبکہ اس دوران فوج نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔ صومالیہ کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق گلگادود کے علاقے میں مقامی افراد اور فوج نے مل کر الشباب کے جنگجووں کے حملے پر جوابی کارروائی کی۔فوجی دستوں نے ایک خودکش بمبار کوبھی گرفتار کرلیا جو سیکیورٹی فورسز اور گاﺅں پر دھماکا خیز گاڑی سے حملہ کرنے والا تھا۔فوج نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔فوجی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان دو گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی،چھ اہلکار اور ایک شہری بھی لڑائی کے دوران مارے گئے جبکہ 47 جنگجو ہلاک ہوئے۔صومالی نیشنل آرمی کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ فوجی دستے علاقے سے فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش میں ہیں۔سرکاری فورسز نے ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سیکیورٹی آپریشنز کی شدت میں اضافے کا عزم کیا ۔صومالی فوج نے الشباب گروپ کے قبضے سے پہلے ہی کئی علاقے آزاد کروا لیے ہیں لیکن تنظیم اب بھی ملک میں بڑے پیمانے پر حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے۔ Share

Post a Comment

Previous Post Next Post