بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افرادہلاک،جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال لورالائی منتقل کیا گیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت اسلم ولد نظام الدین، سفیان ولد خالد، زینب بی بی زوجہ خالدکے ناموں سے ہوگئی جبکہ زخمی افراد میں میر وائس ولد تاج محمد، وقار ولد اللہ نور، عرفان ولد اسلم، خالد ولد حمید اللہ، شمائلہ دختر آصف شامل ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک گھر سے ایک کی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرایع کے مطابق ساکران روڈ پرچڑھائی کے قریب ایک گھر سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
ایدھی ریسکیو ٹیم نے نعش کوحب اسپتال منتقل کردیاہے جسے محمد ظاہر ولد محمد اکبر کے نام سے شناخت کرلیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی نعش زیر تعمیر گھر سے ملی ہے اور نعش پر گولی لگنے کا نشان ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے کہ خودکشی یا قتل کا واقعہ
