کیچ : سی ٹی ڈی نے بلو چوں کی ناک سرعام عام کاٹ کر ایک خاتون کو جبری حراست بعد لاپتہ کردیا عوام سراپا احتجاج بنے

کیچ ھوشاب میں گذشتہ شپ بدنام زمانہ بلوچ رویات سے نابلد بدتہذیب فوج کے آلہ کار کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے بلوچ چادر چاردیواری نہ صرف پامال کی جبکہ بلوچ قوم کی ناک کاٹ کر ،
بلوچ ننگ ناموس پر پاتھ ڈال کر بلوچی روایات کو سرعام پاوں تلے روند کر نورجان زوجہ فضل بلوچ کو تشدد بعد حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔ اس دل خراش واقع بعد مشتعل عوام نے گوادر سی پیک روٹ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلے بند کردیا اور کہاکہ جب تک بلوچ خاتون کو بدتہذیب فورسز واپس گھر نہیں لاتے احتجاج جاری رہے گا ۔ے
واقعہ کے متعلق انسانی حقوق کے کارکن ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہوشاپ کے علاقے سندھ بازار میں صبح پانچ بجے ایک بلوچ خاتون نورجان کو جبری لاپتہ کیا گیا۔ اس کے خلاف احتجاج میں ہوشاپ کے عوام نے سی پیک روٹ بند کردیا ہے۔ یاد رکھا جائے کے حال ہی میں گچک سے شہزادی, شاہ بی بی اور ایک نوزائیدہ بچی کو جبری لاپتا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس صد افسوس کے بلوچ کو اتنا بزدل اور بے شرم دشمن ملا ہے جو نہ جنگ کے قوانین کا احترام کرتا ہے اور نہ ہی مسلح تنظیموں سے لڑنے کے قابل ہے مگر پرامن بلوچ خواتین اور طلبہ پر جبر کرتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post