کوئٹہ میں عبداللہ جان کالونی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر عبداللہ جان کالونی میں ایک گھر کے اندرزوردار دھماکا ہواہے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک ہلاکت کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر مکمل ملبے کا ڈھیر بن گیاہے۔ ملبے کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ گھر حاجی امین نامی شخص کا تھا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post