کیچ بلیدہ اور پنجگور پروم میں بھی خواتین کی بازیابی کیلے احتجاج جاری

کیچ زامران بلیدہ اور پنجگور پروم سے اطلاعات ہیں کہ بلوچ خواتین شاعرہ آرٹسٹ بانک حبیبہ بلوچ ،نورجان بلوچ ،پنجگور گچک کے رہائشی شاہ بی بی بلوچ اور چھ دن کی بچی سمیت اسکی ماں شہزادی کی باحفاظت بازیابی کیلے بھی مکران کی طرح احتجاج جاری ہے ۔
آپ کو بھی علم ہے حبیبہ بلوچ کو کراچی پولیس رینجرز اور خفیہ اداروں کی بزدل اہلکاروں نے انکی رہائش گاہ گلشن مزدور جبکہ پچھلے ہفتہ نورجان بلوچ نامی خاتون کو حواس باختہ ایف سی اور پولیس نے کیچ ہوشاپ سندھ بازار سے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کرنے بعد عوامی دباو پر منظر عام پر لاکر انکی خلاف من گھڑت کیس درج کرکے انھیں اپنی کھٹ پتلی عدالت پیش کی تھی اور انھوں نے اپنی آنکھیں بند کرکے بڑی بے شرمی سے انھیں فوج کی دم چلہ سی ٹی ڈی حوالے کیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post