بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ٹیوٹ میں کہاہے کہ
پاکستانی آرمی کی جانب سے شہزادی، اس کے شیر خوار بچے، عمر رسیدہ والد عبدالرحمان اور ساس شہ بی بی کی جبری گمشدگی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ بلوچ قوم کا دشمن نہ صرف بزدل اور ظالم ہے بلکہ اقدار میں بھی پست ہے۔ انھوں نے لکھا کہ اسلام کا نام نہاد قلعہ اور ایٹمی طاقت پاکستان شیر خوار بچوں اور غیر مسلح خواتین سے خوفزدہ ہے۔